• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے ملک کادفاع ناقابل تسخیر بنایا،پرویز ملک، عمران نذیر

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود و زیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا،اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نوازشریف کو بہت لالچ دئیے گئے کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کریں لیکن انہوں نے ملکی دفاع اورعوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں نے ترقی کا راستہ روکنے کی پھرپورکوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیاو زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے مسترد ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ’’یوم تکبیر ‘‘ کے سلسلہ میں ہونے والی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبرادار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین