• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے،حافظ عبدالرحمن مکی

لاہور(نمائندہ جنگ) جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔برہان وانی کے جانشین کمانڈر سبزار احمد سمیت 11کشمیریوں کی شہادت بدترین دہشت گردی ہے۔سرچ آپریشن کے نام پر روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ پر امن مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروںکا استعمال درندگی کی انتہا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی ان کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال 2017ءکشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا۔ بھارتی دہشت گردی کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں سحری کے موقع پربڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ خطہ میں امن بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے نہیں کشمیریوں کو مکمل آزادی ملنے سے ہو گا۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا کی بدترین ریاستی دہشت گردی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہورہی ہے۔
تازہ ترین