• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیوز اورٹی ایچ کیوزمیں صفائی کاخصوصی خیال رکھنے کی ہدایات

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالو ں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا - اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کی جانب سے ادویات کی خریداری کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالو ںمیں ترقیاتی سکیمو ں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیاگیا -خواجہ عمران نذیر نے ضلعی اتھارٹیز او رہسپتالوں کی جانب سے بجٹ کے استعمال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کیں -اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع خصوصا فیصل آباد ریجن میں لاکڑا کاکڑا کی بیماری کی صورتحال اور اس کی روک تھام و مریضوں کے علاج کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی - خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزاو رہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں صفائی اور ہائیجن کا خصوصی خیال رکھا جائے - انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات سٹور کرتے وقت ان کی ڈیفیسنگ لازمی طور پر کی جائے تاکہ کسی قسم کی خورودبرد کا امکان باقی نہ رہے - صوبائی وزیر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہسپتالو ںمیں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی اور علاج معالجہ کی بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں-
تازہ ترین