• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے: میاں مقصوداحمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حالیہ مظالم کے نتیجے میں13نہتے افراد کی شہادت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان اپنی تمام اخلاقی حدود پار کر چکا ہے۔ رمضان المبارک کے آغازمیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے عالمی قوانین کی کوئی پروا نہیں۔انڈیا مسلسل ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھارہا ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ ہندوستان کی پُرتشددکاروائیوں کانوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیا میں چوہدراہٹ قائم کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔پاکستان میں بھی بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ہندستان کے اصل چہرے کو ساری دنیا کے سامنے لائے۔
تازہ ترین