• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں عوام پر120ارب کے نئے ٹیکسوں کابوجھ ڈال دیاگیا،عابد حسین صدیقی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام پر 120ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔ اتنے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد اسے کسی صورت عوام دوست بجٹ نہیں کہا جا سکتا ان نئے ٹیکسوں کا براہ راست اثر غریب عوام پر ہی پڑے گا۔ جن کی ایک بڑی اکثریت پہلے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن اشیاء کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں وہ عام روزمرہ استعمال کی ہیں اور اس سے مہنگائی کا نیا ریلہ ان کے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔ حکومت نے وعدوں کے برعکس کسی چیز کی قیمت میں نمایاں کمی نہیں کی۔ روزمرہ کی اشیائے صرف کی قیمتوں میں مزید گرانی ہو گی۔ توانائی کا مسئلہ مہنگائی کے بعد سب سے زیادہ عوام کو متاثر کرتا ہے۔ چار سال بعد بھی حکومت اس پر قابو نہیں پا سکی۔
تازہ ترین