• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلزہائی سکول کھلی درمن کی عمارت تعمیر کروائی جائے،عوام علاقہ

عباسپور ( نمائندہ جنگ ) گورئمنٹ گرلزہائی سکول کھلی درمن کی عمارت زلزلہ میں مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی گیارہ سال گزرنے کے باوجود عدم تعمیر کاشکار ہے، نہ ہی اس سکول میں ٹینٹ شیلٹر ہیں طلبا ء وطالبات پلازہ کھلی درمن میں بیٹھ کرتعلیم حاصل کررہے ہیں ، پلازہ کاکرایہ محکمہ تعلیم نے ادانہیں کیا کوئی پوچھنے والانہیں، گورئمنٹ گرلزہائی سکول کھلی درمن کے طلباء کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شیلٹر یاٹینٹ فراہم کئے جائیں ۔ان خیالات کااظہاعوام علاقہ یوسی کھلی درمن جنیدکبیر چغتائی سیکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی ، امیرعالم خان ، خورشید خان ،حاجی ارشاد،طاہر حنیف ،عامراورنگزیب ،سمیت دیگررہنما ؤں نے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ ان تعلیمی اداروں کی جلدازجلد ہنگامی بنیادوں پرتعمیر شروع کی جائے، گیارہ سال گزرنے کے باوجود ان تعلیمی اداروں کی تعمیر نہ ہوسکی حکومت ہمارے صبرکاامتحان نہ لے اورجلد ازجلد ہنگامی بنیادوں پر اس سکول کیلئے ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے جائیں ۔
تازہ ترین