• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مولانا عاصم رحمانی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے نائب امیر اور مفتی محمود یونٹ کواس کے امیر مولانا محمد عاصم رحمانی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ سیکرٹری اطلاعات مولوی محمد عارف سرپرست حاجی عبدالخالق مولوی نذیر احمد مولوی حفیظ اللہ مولوی عبید اللہ مولوی محمد نعیم، حافظ منظور احمد، محمد حنیف نجیب اللہ عبداللہ اور امداد اللہ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ کی جلد تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے قربانیوں اور سو سال پر مشتمل تاریخ کو ایک کامیاب صد سالہ اجتماع کی صورت میں منعقد کرکے دنیا کو جمعیت علماء کے پرامن ہونے کا پیغام دیا ہے۔
تازہ ترین