• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہے ،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ مجھے ایم بی اے(پروجیکٹ مینجمنٹ) یا ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟
(فضل احمد ۔لاہور)
ج۔ میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ مزید ایک یا دو سال کے لئے تعلیم میں خود کو مصروف نہ کریں ،آپ اپنی انڈسٹری میں ملازمت یا انٹرنشپ تلاش کرنے کی کوشش کریں اس سے یقینا آپ کو ماسٹرز اور اپنی فیلڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی،اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو ایم ایس سی کمیونیکیشن اورالیکٹریکل انجینئرنگ کرنی چاہئے۔
س۔میں بی بی اے (آنرز)کر رہا ہوںمیرا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.4%ہے،میں اپنے میجرز کے انتخاب میںا’لجھن کا شکار ہوں،فنانس اور میتھمیٹکس میں میرے اچھے گریڈز ہیں اورمارکیٹنگ کے مضمون میں بھی میری کارکردگی اچھی ہے،مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے میں خاص طور پر بیرونِ ملک سے اعلیـ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں ؟ (راحیل اختراسلام آباد)
ج۔اگر آپ فنانس اور میتھس کی فیلڈ اور اعداد میں اچھے ہیں تو آپ کو اِسی فیلڈ میں رہنا چاہئے،اور میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اگر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو میں ایک سالہ ماسٹرز کے لئے برطانیہ تجویز کرونگا،آپ وہاں سے ایک سال کا ماسٹرز فنانشل رسک مینجمنٹ میں کریں ۔
س۔سر میں نے بی ٹیک کیا ہے اور ایم بی اے کرنے کا خواہشمند ہوںلیکن الیکٹریکل انجینئرنگ اور ایم بی اے میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پا رہا،برائے کرم میری مدد کریں ۔ (عدنان ۔گوجرانوالہ)
ج۔ آپ اپنی ہی فیلڈ میںکچھ عرصہ مزید کام جاری رکھیں اور انڈسٹری کا تجربہ حاصل کریںخواہ وہ بلا معاوضہ ہی کیوں نہ ہو،اس مقام پر ایم بی اے نہ تو آپ کی بنیادی تعلیم سے ملتا ہے اورنہ ہی یہ آپ کے کیریئر کو کوئی خاص سپورٹ دے سکتا ہے۔
س۔سر میں نے سوشل ورک میں بی ایس کیا ہے اور میرا سی جی پی اے2.43 ہے،آپ برائے کرم میری رہنمائی کریںکہ مجھے ملازمت کرنی چاہئے یا ایم فل کروں؟ اگر مجھے اپنی تعلیم جاری رکھنی ہے تو میں کس یونیورسٹی سے کروں؟ (امبر رسول ۔لاہور)
ج۔ آپ کا سی جی پی اے بہت کم ہے،میں نہیں جانتا کہ یہ کس وجہ سے ہے تاہم سوشل ورک ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پاکستان اور بیرون ملک بہت سی این جی اوز ضرورت مند لوگوں کو خدمات فراہم کر رہی ہیں،میرا یہ مشورہ ہے کہ دو یا تین سال کسی بھی اچھی لوکل یا بین الاقوامی این جی او کے ساتھ کام کریں اور پھر اُس کے بعدایم فل کے بارے میں سوچیں،پریکٹیکل تجربے سے آپ کو کافی فائدہ ہو گا اور آپ کو ا سپیشلائزیشن کے انتخاب میں بھی آسانی ہو گی۔



.
تازہ ترین