• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جہاز کا بحر ہند میں چھاپہ، بھارتی کشتی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد

 لندن(جنگ نیوز)برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحر ہند میں کارروائی کے دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی کو روکا۔ کشتی میں سے 266کلو گرام ہیروئن اور 455کلو بھنگ برآمد ہوئی، جسے ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 4کروڑ پاونڈز ہے۔رائل نیوی کے بحری جہازکی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریبا 60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات بر آمد کرلی۔اس دوران کشتی پر سوار بھارتی مچھیروں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین