• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے شہر قطیف میں کار دھماکا، دو ہلاک

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ایک کار میں دھماکے سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ویڈیو میں شہر کے مرکزی علاقے میں ایک گاڑی کو آگ لگتے جبکہ دیگر تصاویر میں گاڑی کے اندر جلی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ العربیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدی گاڑی میں سوار دونوں افراد العوامیہ کے علاقے میں تشدد کے حالیہ واقعات میں مطلوب تھے۔یہ افراد اس گاڑی کو العوامیہ ہی لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان دونوں افراد کے علاوہ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے اطلاع نہیں ہے۔
تازہ ترین