• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کوٹہ میں سرکاری اسکیم کا حصہ 60فیصدبرقراررکھنے کافیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیکر ٹری وزارت مذہبی امور کی زیر صدارت  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کوٹہ کی تقسیم میں گورنمنٹ اسکیم کا حصہ 60فی صد ہی رکھا جائے گا۔یہ فیصلہ بدھ کو اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں ایس ای سی پی اور وزارت قانون کے نمائندے بھی شریک ہو ئے۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق نئے ٹور آپر یٹرز کو بھی حج کوٹہ د یا جا ئے گا ۔اس وقت پرانے ٹور آپریٹرز کی تعداد 742  ،نئے رجسٹرڈ ٹور اپریٹرز کی تعدا د2033 ہے ۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا یا ہے کہ وزارت مذہبی امور 40فی صد  میں سے نئے ٹور اپریٹرز کو بھی کوٹہ دے۔ اجلاس نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تحر یری فیصلے کا انتظار کیا جا ئے جو جمعرات کو متوقع ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پر ائیو یٹ حج سکیم کا کوٹہ شفاف انداز میں میرٹ پر الاٹ کرنے کیلئے نئی پا لیسی وضع کی جا ئیگی،یہ تجویز ہے کہ عازمین حج کو سستے پیکج پر حج کی سہولت دینے کیلئے حج کوٹہ پیپرز رولز کے تحت اوپن آکشن کے ذ ریعے ان ٹو ر آپریٹرز کو دیا جا ئے جو کم سے کم حج پیکج دیں ، اس سے حکومت کی نیک نامی ہوگی اور لاکھوں عازمین کو فائدہ ہو گا۔ اوپن ٹینڈر کیوجہ سے مسابقت کی فضا پیدا ہوگی ، سستے پیکج سامنے آئیں گے اور نا جائز منافع خوری کا خاتمہ ہو گا۔

تازہ ترین