• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین : جھیل کن پرانو پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی

بدین (نامہ نگار) زیریں سندھ کی ساحلی پٹی کی اہم قدرتی جھیل کن پرانو پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف فشر فوک فورم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے قاضیہ واہ پل سے ایوان صحافت تک کا مارچ کیا جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا دھرنے کے باعث اندرون شہر چلنے والی ٹریفک ایک گھنٹے کے لئے معطل ہو گئی اس موقع پر فشر فوک فورم کےضلعی صدر مٹھن ملاح ، عمر شیخ و دیگر نے تقریریں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میٹھے پانی کی جھیلوں کو ماہی گیروں کی ملکیت قرار دیتے ہوئے وہاں مچھلی اور جھینگے کے مفت شکار کی اجازت دی ہے مگر ضلع سجاول کی قدیم کن پرانو جھیل پر بااثر افراد نے قبضہ کر کے ماہی گیروں کو بیدخل کر دیا ہے جو ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع کے باوجود پولیس بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے اور بااثر افراد کی جانب سے ماہی گیروں کے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضے کے ختم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین