• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس فلم میں چھ ہیروز تھے اور میں اکیلا ولن۔
انٹرویل سے پہلے وہ خوب بڑھکیں مارتے رہے،
ناچتے رہے، گاتے رہے۔
انٹرویل کے بعد ان سے میرا پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔
’’مائی نیم از بونڈ، جیمز بونڈ۔‘‘
ان میں سے ایک نے بھرائی ہوئی آواز میں بتایا۔
’’مائی نیم از ہومز، شرلاک ہومز۔‘‘
دوسرا بڑبڑایا۔
’’مین! مائی نیم از بیٹ مین۔‘‘
تیسرا مسکرایا۔
’’مائی نیم از پوٹر، ہیری پوٹر۔‘‘
چوتھا منمنایا۔
’’مائی نیم از جونز، انڈیانا جونز۔‘‘
پانچواں بلبلایا۔
’’مائی نیم از ریمبو، جان ریمبو۔‘‘
چھٹا گنگنایا۔
آخر مجھے بھی اپنا تعارف کرانا پڑا،
’’آئی ایم یور فادر، گاڈفادر۔‘‘

تازہ ترین