• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اس کمرے میں پہلے سے رہتی تھی۔
وہ لڑکی بعد میں آئی۔
ہم کئی ہفتوں تک روم میٹ رہے۔
وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل کا ایک کمرا تھا۔
بہت پرانی یونیورسٹی کے کافی پرانے ہاسٹل کا خاصا پرانا کمرہ۔
ہم سے پہلے نہ جانے کون کون وہاں رہا ہوگا۔
میری روم میٹ کی رنگت گہری تھی۔
ماتھے پر چوٹ کا نشان تھا،
آنکھیں لال اور موٹی موٹی،
پکوڑا سی ناک اور بھدا جسم۔
لیکن میں کبھی اس سے نہیں ڈری۔
حیرت اس دن ہوئی
جب اس نے کئی ہفتوں بعد مجھے پہلی بار دیکھا
اور ڈر کے چیخ ماری،
’’اوئی اللہ، چھپکلی!‘‘

تازہ ترین