| |
Home Page
منگل23 ربیع الاوّل 1439ھ 12 دسمبر2017ء
June 19, 2017 | 12:00 am
محمد عامر کا شاندار اسپیل، کوہلی کا کیچ ڈراپ، اگلی گیند پر پھر آئوٹ

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی پاکستان بمقابلہ بھارت میں محمد عامر نے جہاں روہت شرما کو صفر پر آئوٹ کیا اور گرائونڈ سے چلتا کیا وہیں تیسرے اوورز کی تیسری گیند پر جب اظہر علی نے ویرات کوہلی کا پانچ رنز پر کیچ ڈراپ کیا تو محمد عامر دلبرداشتہ نہ ہوئے اور اگلی ہی تیسرے اوورز کی شاندار چوتھی گیند پر ویرات کوہلی کو شاداب خان کے ہاتھوں کیچ دلواکر گرائونڈ سے چلتا کیا۔ آئوٹ کرنے کے بعد محمد عامر اور کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔