بھارت نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر سکھوں کے وفد کو پاکستان جانے سے روک دیا
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
June 19, 2017 | 12:00 am
بھارت نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر سکھوں کے وفد کو پاکستان جانے سے روک دیا

Todays Print

 نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارت نے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان آنے والے سکھ وفد کو سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ گردوارہ کمیٹی نے کہاکہ بھارتی حکام نے سکھ وفد کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،بھارتی حکام نے اجازت نہ دینے کی وجہ سکیورٹی صورتحال بتائی ہے۔بھارتی حکام کاکہنا تھاکہ سکھ وفد کا کوئی بھی رکن پاکستان گیا تواپنی ذمہ داری پر جائے گا اور اسے اس بات کا حلف نامہ جمع کرانا ہو گا۔ وفد 251سکھوں  پر مشتمل تھاجسے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر21 سے 29 جون تک پاکستان میں تقریبات میں شرکت کرنا تھی۔