| |
Home Page
بدھ 30 ذیقعدہ 1438ھ 23 اگست 2017ء
June 20, 2017 | 12:00 am
بھارت اور افغانستان کےدرمیان کارگوپروازوں کا آغاز

Todays Print

بھارت اور افغانستان کےدرمیان کارگوپروازوں کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان اور بھارت کے درمیان براہ راست کارگوپروازوں کا آغاز ہوگیا ہے، پہلی پرواز افغانستان سے 60ٹن طبی پودے لیکر بھارت پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے خود ہوائی اڈے جاکر کابل سے آئی اس پہلی پرواز کا خیر مقدم کیا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان کار گو پرواز سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادھر افغانستان میں پرواز سے قبل اشرف غنی کا کہناتھاکہ ہمارا عزم افغانستان کو ایک ایکسپورٹرملک بنانا ہے کیوں کہ ایکسپورٹر بننے تک غربت اور عدم استحکام کا خاتمہ نہیں ہوگا۔