• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جو ہوتا ہے، اچھے کے لئے ہوتا ہے۔‘
یہ اس اے ٹی ایم پر لکھا تھا،
جو کل میرا ڈیبٹ کارڈ نگل گئی۔
مجھے پیسوں کی ضرورت تھی،
لیکن کارڈ نہیں مل سکتا تھا۔
بینک بند ہو چکا تھا۔
میں بکتا جھکتا گاڑی میں جا بیٹھا۔
لیاقت آباد میں ٹریفک جام تھا۔
اچانک ایک ڈاکو نے پستول سے شیشہ بجایا،
’’بٹوہ نکالو!‘‘ غراہٹ سنائی دی۔
میں نے بٹوہ دے دیا۔
وہ چھلاوے کی طرح غائب ہو گیا۔
تب مجھے خیال آیا،
کیش مشین میرا کارڈ نہ نگلتی تو بڑا نقصان ہوجاتا۔
جو ہوتا ہے، اچھے کے لئے ہوتا ہے۔

تازہ ترین