• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، عید سے قبل بڑی تیزی، 100 انڈیکس میں 858 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،جولائی سے مئی تک ایف ڈی آئی ڈیٹا کی مثبت رپورٹ اوربجٹ فیصلوں پر یکم جولائی سے پہلے عملدرآمد کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال ،عید کی چھٹیوں سے قبل مارکیٹ میں بڑی تیزی ، 100انڈیکس میں 858پوائنٹس کا اضافہ،مارکیٹ کیپیٹل بھی 138.31 ارب روپے بڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور  100انڈیکس 857.85پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 46332.31پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا ، 30انڈیکس میں بھی 503.53پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ24179.05پوائنٹس پر آگیا اسی طرح آل شیئرز انڈیکس میں بھی 473.64 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے یہ31774.00سے بڑھ کر 32247.64پوائنٹس ہو گیا جمعرات کو مارکیٹ کیپیٹل میں تو 138ارب 31کروڑ 33لاکھ روپے کا اضافہ ہوا لیکن ٹریڈنگ ویلیو میں گذشتہ روز کی نسبت 3 ارب 28 کروڑ 75لاکھ کی کمی دیکھنے میں آئی مارکیٹ ٹرن اوور بھی گذشتہ روز کی نسبت5.15کروڑ روپے کم ہو گیا جمعرات کو مجموعی طور پر383کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ان میں سے 259کےبھاؤ میں اضافہ 106کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کےبھاؤمستحکم رہے جمعرات کو مارکیٹ ٹرن اوور کے لحاظ سے کے الیکٹرک،ٹی آر جی پاک اور بینک آف پنجاب نمایاں رہے جمعرات کو مارکیٹ میں ملت ٹریکٹر اور ہینو موٹرز کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ 63.03اور 49.58روپے رہا دوسری جانب رفحان میز اور ہنڈا اٹلس کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 250روپے اور 31.46 روپے رہی۔

تازہ ترین