• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے روسی پیش کش قبول کر لی آزاد تجارتی معاہدے کیلئے کام شروع

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )پاکستان نے روس کی آزاد تجارتی معاہدے کی پیش کش قبول کر لی ہےاور یورشین اکنامک یونین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ،آزاد تجارتی معاہدے کیلئے وزیرا عظم نواز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن میں 9جون کو آستانہ میں تبادلہ خیال ہواتھا اور روسی صدر نےوزیراعظم نواز شریف کو آزاد تجارتی معاہدے کی پیش کش کرتے ہوئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی،وزارت تجارت نے پاک روس آزاد تجارتی معاہدے کیلئے فیزیبلیٹی کی تیاری پر کام کا آغاز کر دیا ہے  ۔

تازہ ترین