• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت پٹرولیم کے مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب 82 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مختلف منصوبوں کیلئے2ارب 82کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے ہیں۔ 2016-17ءکے پی ایس ڈی پی میں وزارت پٹرولیم کیلئے مجموعی طور پر 4ارب 25کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ جاری ہونے والی رقم میں سے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کیلئے 41 کروڑ 58 لاکھ روپے، ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کیلئے33 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔

تازہ ترین