• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں6. 669بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 6.669بلین روپے کے سودے ہوئےجن کی مجموعی تعداد29,022رہی۔جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس2,834کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے ڈبلیوٹی آئی خام تیل کےہوئے جن کی مالیت 2.730 بلین روپے تھی۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.813 بلین روپے،کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.614بلین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت303.229ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 107.657ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 83.703ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 13.466ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.805 ملین روپے رہی۔

تازہ ترین