• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چا ئنا اسپیشل اکنامک زون فیز یبلٹی رپو ر ٹ 90دن میں مکمل ہوگی ،نا ہید میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ نا ہید میمن سے جمعرت کو کرا چی میں تعینات چینی اکنامک اینڈ کمر شل قو نصلر گیو چن شی نے ایس بی آئی آفس میں ملا قا ت کی ۔اس مو قع پر چیئر پرسن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ کرا چی کے نزدیک دھابیجی میں 1000ایکڑ رقبے پر محیط چا ئنا اسپیشل اکنامک زون کو سی پیک منصوبے میں تر جیحی طو ر پر شامل کیا جا ئے گا اور اس زون کی فیز یبلیٹی رپو ر ٹ 90دن میں مکمل کر لی جا ئے گی ۔فیز یبلیٹی کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا ہے ۔چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ ہما ر ی خواہش ہے کہ چینی کمر شل آفس دھابیجی کے چا ئنا اسپیشل اکنامک زون کی پو ر ے چین میں مناسب تشہیر کرے تا کہ چینی کمپنیا ں اس زون کی افادیت سے آگا ہ ہوں اور یہا ں صنعتیں لگا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم چا ہتے ہیں کہ چا ئنا اسپیشل اکنامک زون میں مختلف صنعتی یو نٹس کا ایک کلسٹر وجو د میں آئے ۔بلکہ یہاں نئی صنعتو ں کو بھی سرمایہ کا ر ی کیلئے را غب کریں۔چیئر پر سن نا ہید میمن نے کہا کہ ہما ر ی خواہش ہے کہ چا ئنا اسپیشل اکنامک زون چینی اور پا کستا نی کمپنیوں کے ما بین ایک عظیم علا مت کے طو ر پر نما یا ں ہو ۔

تازہ ترین