• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی اتحاد کاٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اصلاحات اور وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی کی ترتیب سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ چھوٹی صنعتیں قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، مقامی افراد کو اسمال انڈسٹری سے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہورہے ہیں ، حکومت اسمال انڈسٹریز کی فعالیت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اتحاد کاٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صالحین تنولی کی قیادت میں 16 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد نے گورنر سندھ کو کا ٹیج انڈسٹریز کے مسائل ، ذرائع نقل و حمل میں مشکلات اور پانی کی قلت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے لئے جامع منصوبہ پر کام کررہی ہے با الخصوص صنعتی ایریاز اور اسمال انڈسٹریز کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے کام کو فوقیت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں اتحاد کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن سے مشاورت معاون ثابت ہو گی۔

تازہ ترین