• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ اور پیپلز پارٹی عوام کو حقوق نہیں دلاسکتیں،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات سے قبل PS-114کا خیال نہیں آیا اب انتخابی حلقے میں فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں، کراچی کو متحدہ اور پیپلز پارٹی نے مل کر تباہ کیا ہے،یہ پارٹیاں عوام کو ان کے حقوق نہیں دلاسکتیں، یہ دونوں جماعتیں حکومتوں میں شریک رہی ہیں اور اب ایک بار پھر  ووٹ مانگ کر عوام کا استحصال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،عوام ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ترازو پر مہر لگائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  نامزد امید وار ظہور احمد جدون اور علاقہ مکینوں کے اعزاز میں جماعت اسلامی ایڈمن سوسائٹی کی جانب سےدعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دعوت افطار سے ظہور احمد جدون ، سابق یوسی ناظم 5عمران سعید باغپتی ،امیر زون منظور کالونی  سرفراز اور خرم رزاق نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر راجہ عارف سلطان ،سلیم بٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہاکہ عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں ان کا بہتر مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے،عوام ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے ماضی میں ان سے ووٹ تو لیے اور اقتدار کے مزے بھی لوٹے لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ امن وامان اور اخوت و محبت کراچی کی شناخت تھی جو اس سے چھینا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کو اس کی شناخت اور تشخص واپس ملے ۔

تازہ ترین