• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلئے ملکر آواز اٹھائے،آل پارٹیز کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے حوالے سے ’آل پارٹیز کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس سے تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم، متحدہ علماءمحاذ کے صدر امین انصاری، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیاجبکہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما عادل صدیقی، جماعت اسلامی کے مجاہد چنا، جے یو پی کے  شکیل قاسمی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، تقی ظفر و دیگر  موجود تھے،مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے ملکر آواز اٹھانا ہوگی ، یوم القدس فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب  میں خنجر کی مانند ہے، جمعہ کے روز سب ملکر فلسطینیوں کے حق میں ملک گیر احتجاج کرینگے، کراچی سمیت ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،حکومت جمعتہ الوداع (یوم القدس)  سرکاری سطح پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔

تازہ ترین