• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی مختلف کارروائیاں،7؍ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے پی آئی بی کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شایان نذیر عرف شان مسیح کو گرفتار کر لیا،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرز نے دوسری کارروائی میں سچل کے علاقے سے ایک ملزم مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلرز کی سہولت کاری کے ساتھ متعدد جرائم میں ملوث ہے۔رینجرز نے تیسری کارروائی میں صدر اور سچل کے علاقے سے5ملزمان عبدالغفور،راشد ،عثمان ،یٰسین خان اور محمد شاہین کو گرفتار کر لیا۔ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین