• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز، منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت، کام نہ کرنے والے افسران کو ہٹادیں گے، آئی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو وارنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جمعرات کو آرٹس کونسل میں سندھ پولیس نے دربار لگایا ،دربار میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز،ایس پیز ،کراچی کے تما م ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم، جوئے، منشیات کے اڈوں اور ایرانی پیٹرول کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے،کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا،تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں، وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروئی ہوگی جن تھانیداروں کے خلاف ایجینسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ کی گئی ہے ،انہوں نے مذید کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے کیسوں پر کام کریں اوردہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچائیں انہوں نے مذید کہا کہ نیوٹاون واقعے کا زخمی ابھی تک تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے،اسپتال کا بل 28 لاکھ روپے تک جمع کروایا جا چکا ہے،دہشتگری کے خلاف جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے سے اچھے اسپتال منتقل کیا جائیگااور علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائےانہو ں نے  ماتحت افسران کو حکم جاری کیا کہ اسٹریٹ کرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے ہرممکن اقدمات کیے جائیں،آئی جی نے سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں جبکہ ایس ایس پی ایسٹ کے بارے میں کہا کہ وہ بھی تھوڑے بہت اچھے کام کر رہے ہیں ، بعد ازاں آئی جی سندھ نےدربار میں موجود تمام افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی ہے۔ 

تازہ ترین