• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جہاز کے متوفی ملازم کے ورثا کو معاوضے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایرانی جہاز ایم وی جوئیا8پر پاکستانی عملے کی بازیابی اور  4دسمبر کومکہ کوسٹ پر 6پاکستانیوں کی ہلاکت کی انکوائری سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایرانی جہاز ایم وی جوئیا8کے متوفی ملازم کرو کے ورثا کے معاوضے کو یقینی بنانے  کے لیے محکمہ مالیات اور خارجہ امور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے،جمعرات کو سماعت کے موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل عاصم منصور خان نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ بجٹ میں کوئی مناسب معاوضہ مختص نہیں کیا گیا ہے اور عملی طور پر ورثا کے معاوضے میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا  کہ متاثرہ خاندانوان کو معاوضہ دلوانے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے،درخواست گزار نے درخواست میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت جہازرانی و بندر گاہ اور وزارت اوورسیز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک ویڈیو کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ جہاز کے ایک پاکستانی ملازم سہیل امین بلوچ کو مار دیا گیا ہے، چیف آفیسر کبیر خادم حسین نے تیر کر اپنی جان بچائی جبکہ جہاز پر موجود دیگر 6افراد کیپٹن انیس الرحمان ،شعیب ، عبدالرزاق اور ابراہیم سومرو کا کچھ پتا نہیں۔

تازہ ترین