• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ جے ٹی آئی کراچی کے سابق رہنماء مولانا عبادالرحمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ مظفر آباد کالونی لانڈھی میں ختم قرآن کے اجتماع سے خطاب اور عمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل پٹیل پاڑہ میں جے ٹی آئی کے مقتول رہنماء کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مولانا عباد الرحمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔اس مواقع پر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، حاجی محمد افضل ، محمد الیاس ، فضل ربی ،  سید نعیم شاہ، فاروق سید ،سخاوت شاہ، مولانا ظاہر شاہ  مقتول مولانا عباد الرحمن کے والد اور بھائی مولانا افضل حسن زئی اور دیگر ورثاء موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت شہریوں کی جان ومال عزت و آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ہرطرف جنگل کا قانون ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ ماہ مبارک میں میں جہاں سرعام شہریوں کو لوٹا جارہا ہے وہاں احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عبادالر حمان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے ۔

تازہ ترین