• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے حکومت عوام کو حقوق دینے میں ناکام ہوچکی، منور رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ ناکام کھلاڑی کی اپنی خیبرپختونخواہ حکومت لوگوں کو اُن کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے وہ شخص کیسے سندھ کے لوگوں کی حقوق اور خدمت کی بات کرتا ہے ۔ عمران خان کا آئندہ الیکشن میں سندھ میں حکومت بنانے کا  کھوکھلا دعویٰ اور ان کی بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ 2018؁ء کے الیکشن میں خیبر پختونخواں میں عمران خان کی پی ٹی آئی تیسرے درجہ کی شکل اختیار کرچکی ہوگی۔ کراچی کے صدر نے کہا کہ یہ کیسا تضاد ہے کہ جو کھلاڑی خودکو سچا، اصول پسند اور کرپشن سے پاک کا دعویدار ہے وہی شخص توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سامنے کرنے سے کترا رہا ہے یہ مصنوعی لیڈر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرنے کے بجائے تاخیری حربہ استعمال کررہا ہے۔ بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور وہ خود آف شور کمپنی کا مالک اور پاکستان کی تاریخ کا بابائے آف شوز کمپنی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت ثابت کردے گا کہ اس ناکام کھلاڑی عمران خان نے نوازشریف دشمنی میں اپنا منفی انداز سے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو یقین ہے کہ پانامہ کیس کی جے ٹی آئی انکوائری رپورٹ اور دیگر پر سپریم کورٹ تمام حقائق اور قانون وآئین کی روشنی میں فیصلہ دے گی۔  

تازہ ترین