کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک نے یوم القدس ریلی کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یوم القدس ریلی نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود پرباآسانی پہنچ سکیں، متبادل روٹ کے لیے تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک گرومندر سے دائیں جانب سولجربازار اور بائیں جانب سے بنوری سگنل سے جانب جیل چورنگی یا پی پی چورنگی کی طرف جاسکے گی، پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدردواخانہ سے پی پی چورنگی موڑدیا جائے گا، اسی طرح فریسکو / عیدگاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو جوبلی سے آغاخان سوئم روڈ سے بائیں جانب انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجربازار موڑ دیا جائے گا یا جانب نشترروڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، داؤپوتا روڈ لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کوپریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی موڑ دیا جائے گا آغاخان سوئم روڈ گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے ٹریفک کو بہادریار جنگ روڈ سولجر بازارسے گرومندر موڑ دیا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ جلوس کے اوقات میں مذکورہ راستوں سے اپنی منزل مقصود کا تعین کریں۔