• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معاشی بدحالی سہولیات سے محرومی، استحصال، بیروزگاری، غربت اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سےکم عمر بچے محنت و مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔ کارخانوں میں ہزاروں بچے مزدوری کرتے ہیں اور ملک ان کی محنت سے اربوں روپے کا زرمبادلہ کماتا ہے۔ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ محنت کش طبقہ اپنے جگر گوشوں کو اس ناسور میں جھونک دیتا ہے۔ نازک پھول صحت پر مضر اثر مرتب کرنے والے کارخانوں میں رگڑائی کٹائی جیسے مشکل کام سر انجام دیتے ہیں۔ چائلڈ لیبر کو روکنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو روشن مستقبل دے سکیں۔ حکومت کو چاہئے کہ چائلڈ لیبر پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے ایڈپلان اور الائونس مقرر کر ے تا کہ کوئی بھی بچہ اپنے خوابوں سے محروم نہ رہ سکے اوران کے ہاتھوں میںاوزاروں کی بجائے قلم اور کتاب دی جا سکے۔
(محمد ناصر اقبال)
nasir.autech@gmail.com

 

.

تازہ ترین