• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے میں ظلم کی فراوانی ہے یہی وجہ ہے کہ اس معاشرے میں لوگوں کو خوشحالی نصیب نہیں ہوتی۔ سسرال کا بہو پر ظلم اور شوہر کا بیوی پر ذہنی تشدد جیسے مسائل معاشرے میں سکون کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ پوری دنیا میں عورتوں کا استحصال اور ظلم وتشدد کیا جاتا ہے۔ شادی بیاہ کے فیصلوں پر بھی ان سے نہیں پوچھا جاتا۔ اسلام عورت کو تحفظ اور عزت کا مقام دیتا ہے۔ عورت معاشرے کی بنیاد ہے اور بنیاد جتنی مضبوط ہو گی معاشرہ بھی اتنا ہی مضبوط اور طاقتور ہو گا۔ عورت اور مرد کو مل کر کامیاب زندگی گزارنے کے لیے باہمی تعاون، ربط اورہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ مردوزن کے حقوق و فرائض کے حوالے سے اسلامی تعلیمات سے آگہی اور شعور کو فروغ دے تا کہ میاں بیوی رفیق بن کے زندگی گزار سکیں۔
(مقصود خان)
aoc7860@gmail.com

 

.

تازہ ترین