• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں سکول کے باہر بائیسکل سوار پر کار سے فائرنگ

لندن (پی اے) برمنگھم میں ایک سکول کے باہر کار سے ایک شخص پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے سکول بند کر دیا گیا جس شخص پر فائرنگ کی گئی وہ بائیسکل پر جا رہا تھا۔ یہ واقعہ سینٹ ایڈمنڈز آرسی پرائمری سکول اینڈ نرسری سپرنگ ہال برمنگھم کے باہر پیش آیا۔ کار سے دوفائر کئے گئے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے سٹاف ممبر کی کار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس اس واقعے کے فوری بعد سکول پہنچ گئی اور اس نے سٹاف اور طلبہ کو یقین دلایا کہ سکول، سٹاف ممبر یا کوئی بچہ اس کا ٹارگٹ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ شخص جس پر فائر کئے گئے کو تلاش کررہے ہیں جو موقع سے چلاگیا تھا۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ بھی زخمی نہیں ہوا، حملہ آور کار میں فرار ہوگیا۔

تازہ ترین