• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ تفتیش میں بھارتی بکی سامنے آگیا

لندن (رپورٹ:مرتضیٰ علی شاہ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ تفتیش میں جس میں ناصر جمشید اور دوسرے دو افراد فی الوقت پولیس سے ضمانت پر ہیں بھارتی بکی سامنے آگیاہ ے، جیو نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ ناصر جمشید کو کنٹرول کرنے والے تیسرے فرد کے بھارتی بکی سے رابطے تھے۔ ذرائع نے جیو کو بتایا کہ تیسرا فرد برطانوی شہری ہے اور اسے 23فروری کو شفیلڈ سے گرفتار کیا گیا تھا اس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس تیسرے فرد کا بھارتی بکی سے براہ راست رابطہ تھا اور وہ ناصر جمشید کے ساتھ بھی رابطے میں تھا اور انھیں پی ایس ایل میں کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ رابطوں کیلئے استعمال کر رہا تھا، اطلاعات کے مطابق یہ تیسرا فرد پولیس کی جانب سے ناصر جمشید اور یوسف انور کے ضبط کئے گئے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سے ان کے درمیان رابطوں کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا گیا، جیو نیوز کی اطلاع کے مطابق یہ تیسرا فرد سپاٹ فکسنگ تحقیقات میں مرکزی کردار ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ان تینوں مشتبہ افراد کی شناخت ظاہر کرنے اور اس میں ان کے کردار کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جاری تحقیقات کے حوالے سے ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید اس تفتیش کا مرکزی محور ہے لیکن یہ بات واضح نہیں ہے کہ پاکستان کو اس میں بھارتی رابطوں کا علم ہے یا نہیں ؟۔

تازہ ترین