• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی مسئلہ کشمیرکا حل ہیں، لارڈ احمد

ڈيلس (نیوز ڈیسک) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذير نے کہا ہے کہ مسئلہ کشميراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کيا جاسکتا ہے، گلگت بلتستان سميت 84 ہزار471مربع ميل کے رقبہ ميں آباد کشميريوں کو حق خوداردیت دينا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ ڈيلس ميں سماجی رہنما عابد ملک کی جانب سے دی گئی دعوت افطار کے موقع پرخطاب کررہے تھے ،دعوت افطار ميں فرينڈزآف کشمير کی چئيرپرسن غزالہ حبيب ،حائقہ خان، انجم انور،مرزا تنوير،عابد بيگ ڈاکٹررياض حيدر ٹيکساس کے شہر ايورمين کے ميئررے رچرڈسن نے بھی شرکت کی۔ لارڈنذير نے کہا کہ عالمی برادری اس حقيقت کا ادراک کرے کہ مسئلہ کشمير حل کيے بغير خطے ميں امن قائم نہيں ہوسکتا،فرينڈزآف کشميرکی چئيرپرسن غزالہ حبيب نے کہا کہ کسی کو پسند ہو يا نہ ہو گلگت بلتستان کشمير کا حصہ ہے اور کشمير کي وحدت پر کوئی سودے بازی نہيں ہوسکتی اقوام متحدہ مسئلہ کشمير پر منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرکے مسئلے کشمير کو حل کرسکتا ہے ،مقبوضہ کشمير ميں انسانی حقوق کی خلاف ورزياں اورمسئلہ کشمير قيادت کا پابند سلاسل رہنا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کيلئے لمحہ فکريہ ہے،غزالہ حبيب نے لارڈ نذير پرزورديا کہ وہ برطانوی پارليمنٹ ميں کشمير کی آزادی کيلئے مؤثر انداز سے آواز اٹھا سکتے ہيں۔

تازہ ترین