• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ دار کو افطار کرانے کی بڑی فضیلت ہے، عبدالرب ثاقب

برمنگھم(پ ر)جب بھی اللہ کے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں گے کم خرچ میں بھی ثواب ہی ثواب ملے گا اور جب آپﷺ سے ہٹ کر بدعت اور خرافات وغلط رسوم ورواج پر عمل کیاجائے گا بہت زیادہ خرچ کرنے کے باوجود سوائے عتاب وعذاب کے کوئی چیز حاصل نہیں ہوگی، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے اپنے ایک بیان میں ان خیالات کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو افطار کرانے کی فضیلت احادیث میں واردہے ، آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کرائے تو روزہ دار جیساثواب روزہ افطار کرانے والے کو بھی ملے گا اور روزہ رکھنے والے کے اجروثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی، (جامع ترمذی) اس اعتبار سے اگر کوئی 300 آدمیوں کو افطار کرائے تو اسے 10 سال کے رمضان کے روزوں کا ثواب ملے گا جب کہ ایک آدمی کو بیک وقت دس سال کے روزوں کا ثواب ملنا محال ہے۔ہر سنت پر عمل کرنے کا ثواب ہے۔ گزشتہ دنوں جامع مسجد کوئینس کراسی ڈڈلی میں ڈاکٹر حضرات نے افطار دعوت کا اہتمام کیا، سیکرٹری مسجد عبدالرحمن قریشی نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے کہا کہ کوئی بھی اچھا کام جاری رکھنا چاہئے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا بہترین کام وہ ہے جس پر مداومت اختیار کی گئی ہو اگر کہ وہ تھوڑا کیوں نہ ہوا! اس موقع پر قاری گلزار احمد علوی پاکستان نے دعا کی، اجتماعی افطار میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر سہیل بٹ، ڈاکٹر ارشد خان، ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر قطب الدین قادری، ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر اظہر منیر، ڈاکٹر وقار قریشی، ڈاکٹر تسنیم صادق، ڈاکٹر ابو ساجد، ڈاکٹر عمران چوہدری، ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر صالح ،ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر محمد عاقب، ڈاکٹر راجہ منیرکے علاوہ عبدالجبار قریشی، محمد عمر، عابد خان، آصف جنجوعہ وغیرہ نے انتظامات میں حصہ لیا، حاجی عبدالرشید قریشی، ڈاکٹر احسان عمر، ڈاکٹر نبیل ، سردار عاطف رئوف بھی شریک افطار تھے۔ خواتین نے بھی شرکت کی، اللہ پاک ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے،آمین۔

تازہ ترین