• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عنقریب بڑاسیاسی اتحاد بنے گا، ڈاکٹر محمدامجد

لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں سے عوام مایوس ہیں۔استحصالی سیاست سے نجات کیلئے ایک بڑے سیاسی اتحاد کی ضرورت واہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ پاکستان میں عنقریب ایک بڑااورموثرسیاسی اتحاد بنے گا۔موروثی سیاست اورکرپشن سے نجات کیلئے تیسری سیاسی قوت کی قیادت پرویز مشرف کریں گے 2018کے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل بھرپور اندازسے شریک ہوگی اورچاروں صوبوں سے ہمارے نامزدامیدواربڑی تعدادمیں کامیاب ہوں گے۔ وہ اے پی ایم ایل برطانیہ کے زیراہتمام گرینڈافطارڈنر سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ افطارڈنر میں صدراے پی ایم ایل اوورسیز کونسل افضال صدیقی ،صدربرطانیہ چوہدری تبریزعورہ ،چیف کوآرڈی نیٹربرطانیہ سعیداحمدبھٹی ،سیکرٹری اطلاعات برطانیہ سیّدشان عباس عابدی،پریس سیکرٹری سیّدمحسن نقوی، نائب صدرنایاب زیدی، چیف آرگنائزر وومن ونگ برطانیہ نجمہ شاہین، جنرل سیکرٹری وومن ونگ دردانہ قریشی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وومن ونگ پروین دستگیر، عمانویل رائے، اورنگزیب اعوان، فاطمی صاحب، وقاص مرزا، رفیق گوندل، آصف پرویزاورچوہدری وسیم حسین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر محمدامجد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کی اشتہاری مہم سے پاکستان کے باشعورلوگ گمراہ نہیں ہوں گے۔ محب وطن جمہوری قوتوں کے درمیان پرویز مشرف سے بہترکوئی پل کاکردارادانہیں کرسکتا۔ افطارڈنر کے اختتام پر مادر وطن پاکستان کی سالمیت، پاکستانیوں کی فلاح وبہبود جبکہ پاکستان کے معمارومحافظ پرویز مشرف کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

تازہ ترین