• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی این ایچ ایس پروٹون بیم مشین کرسٹی ہاسپٹل پہنچ گئی

لندن (پی اے) کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے این ایچ ایس کی پہلی پروٹون بیم تھریپی (پی بی ٹی) یونٹ کے لیے مشین آگئی ہے۔ مانچسٹر کا کرسٹی ہاسپٹل پہلا این ایچ ایس یونٹ ہوگا، جوکہ مریضوں کو علاج فراہم کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پی بی ٹی کی ضرورت والے مریضوں کو اب بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اگست2018ء میں اس کے افتتاح کے بعد 750مریض نئے یونٹ کو استعمال کرسکیں گے۔ یونیورسٹی کالج لندن ہاسپٹل (یو سی ایل ایچ) کا اپنا ذاتی پی بی ٹی سینٹر2020ء میں کھل جائے گا۔ حکومت نے بلڈنگ میں دو نئے این ایچ ایس سینٹر کے لئے250 ملین پونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فی الوقت برطانیہ میں شازو نادر ہونے والے آنکھوں کے کینسر کا صرف کم توانائی والا علاج دستیاب ہے۔ گزشتہ سال این ایچ ایس نے210مریضوں کو پی بی ٹی کے لیے بیرون ملک بھیجا تھا۔ جن کی اکثریت امریکہ اور سوئٹرز لینڈ گئی تھی۔ اس علاج کے لیے فی مریض114,000پونڈز اخراجات ہوئے تھے۔ 90ٹن وزنی مشین سائیکلو ٹرون کہلاتی ہے جس کا وزن11 ڈبل ڈیکر بسوں کے مساوی مگر حجم فیملی کار سے زیادہ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین