• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایف کے زیراہتمام عید ملن پارٹی2جولائی کو ہوگی

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام 2جولائی کو عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا، اس سلسلہ میں عید ملن پارٹی کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مجلس عاملہ کے چیئرمین لالہ محمد حسین خان کی زیر صدارت ایک میٹنگ 21 جون کی شام مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان کی رہائش گا ہ پر منعقد کی گی جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد، پی سی ایف اے فیملیز رابطہ انچارج حبیب الرحمان خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2جولائی عید ملن پارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور عید ملن پارٹی کے انتظامی امور کے سلسلہ میںمتفقہ طورپر 8 رکنی انتظامی امور کمیٹی تشکیل دی گی جن میں حاجی ملک خلیل اعوان،حاجی ملک امین اعوان، خواجہ منظور احمد، ملک عابد، اکرم باجوہ، عمر خطاب خان، حاجی اسلم ملتانی اور حبیب الرحمان خان شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے چیئرمین لالہ محمد حسین خان نے انتظامی امور کمیٹی کو خصوصی ہدایات دی کہ یہ فیملی پروگرام ہے اس عید ملن پارٹی میں صرف فیملی کو شرکت کی دعوت دی جائے او ر خاص طو ر پر خواتین اور بچوں کے لیے خاص جگہ کا علیحدہ انتظام کیا جائے اور مہمانوں کے لیے مشروبات،آئس کریم اور کھانا وغیرہ کا بہترین انتظام کیا جائے ۔انتظامی امور کمیٹی نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔

تازہ ترین