• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے وزیر اور مذاکرات کار عمر شیلنگ نے یورپی یونین کے ترکی وفد کے صدر کرسٹین برگر، ارکان اور یورپی یونین رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ افطاری پر ہونے والی ملاقات میں ترکی، یورپی یونین تعلقات، مہاجرین کے مسائل اور ویزے کی چھوٹ سمیت کئی معاملات زیر غور آئے۔ یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن کے صدر ژین کلاڈینکر، یوپری یونین کونسلر کے چیئرمین ڈونلڈٹسک اور یورپی پارلیمنٹ کے سپیکر انتونیوتاجانی سے25 مئی کے روز مذاکرات کو ترکی اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک نیا موڑ ہونے کے تبصرے کیے گئے تھے۔

تازہ ترین