• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن(نامہ نگار) پاکستان کے مشہور دانشور محقق کالمسٹ اور آزادی کشمیر کے داعی سمیع اللہ ملک کی اہلیہ لندن میں وفات پاگئیں۔ سمیع ملک کی شریک حیات انتہائی نیک، پرہیزگار، اعلیٰ تعلیم یافتہ، خاندانی اسلوب و اطوار کی حامل خاتون تھیں۔ مرحومہ طویل علالت کے بعد لندن کے چیئرنگ کراس ہسپتال میں رمضان مبارک کے مہینہ میں ستائیسویں رمضان کے دن اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ ہسپتال اور دیگر امور مکمل ہونے پربعد از نماز جمعۃالوداع مرحومہ کی نماز جنازہ ادا ہوگی۔جنازہ کے وقت اورمقام کے بارے میں مزید تفصیل سمیع اللہ ملک سے 07956165390 پرحاصل کی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین