• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوک آف ایڈنبرا ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے

لندن (پی اے)ڈیوک آف ایڈنبرا جنہیں ’’ایک احتیاطی اقدام‘‘ کے طور پر ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا، انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔ پرنس فلپ کا ایک انفیکشن کی وجہ سے سینٹرل لندن میں کنگ ایڈورڈ VII ہاسپٹل پر علاج کیا گیا تھا۔ بکنگھم پیلس کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ 96سالہ شاہ اچھی حالت میں ہیں۔ بی بی سی کو پتہ چلا ہے کہ ان کی طبیعت کسی سنجیدہ تشویش کے نتیجے میں خراب نہیں ہوئی۔ ڈیوک کو پرائیوٹ ہسپتال سے جمعرات کو 10بجے صبح سے قبل فارغ کردیا گیا اور وہ گاڑی چلاتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ منگل کی شام ہاسپٹل میں داخل ہوجانے کے باعث وہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے سرکاری افتتاح میں شریک نہیں ہوسکے جہاں ان کی جگہ پرنس آف ویلز نے شرکت کی۔

تازہ ترین