• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کو انعام ملنا چاہئے، مگر کروڑوں روپے نہیں، قاری عبدالرشید

اولڈہم (پ ر ) سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالرشید نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے انڈیا سے کرکٹ کا ایک میچ جیتنے کی خوشی میں فی کھلاڑی ایک ایک کروڑ انعام کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر یہ انعام میاں محمد نواز شریف کی اپنی جیب سے دیا جائے گا تو بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسراف کہلائے گا انعام نہیں اور مال میں اسراف کی اجازت ہمارامذہب نہیں دیتا اور اگر یہ خطیر رقم قومی خزانے سے ادا ہوگی تو قرض مانگ کر ملک چلانے والے وزیر خزانہ کو یہ رقم بالکل جاری نہیں کرنی چاہئے، کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بھی آگے بڑھ کر اس اعلان کو واپس لینے کے لئےاسے ایک چھکا مار دینا چاہئے،اگر کرکٹ ٹیم یہ اخلاقی جرأت کردے تو مقروض پاکستانی قوم کے دلوں میں شاہینوں کی عزت مزید بڑھ جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ انعام ضرور ملنا چاہئے لیکن بھوک افلاس اور غربت کے ہاتھوں اور عید کے لئے بچوں کے جوتے اور کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کرنے والے پاکستانیوں کو سامنے رکھ کر دینا اور لینا چاہئے۔

تازہ ترین