• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا نظام زکوٰۃ و خیرات دنیاکی سب سے بڑی چیرٹی ہے،حافظ عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ عبدالاعلیٰ درانی نے کہاہے کہ اسلام کا نظام زکوٰۃ و خیرات دنیاکی سب سے بڑی چیرٹی ہے، جولوگ اس پہلو کو نظر انداز کرکے اربوں کھربوں روپے بچا کرلندن و پیرس میں پراپرٹیاں جائیدادیں بنا رہے ہیں وہی قومی مجرم ہیں اوریہی ان کا مال و متاع ان کیلئے جہنم کی آگ ہے ، قرآن کریم نے زکوٰۃ نہ دینے والوں کو ایمان سے خارج اور جہنم کے مستحق قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرہمارے ملک کے سرمایہ دارصرف اپنی زکوٰۃ ہی دیں تو غربت مٹ سکتی ہے ،انہوں نے کہااس میں کوئی شک نہیں کہ دوسرے ممالک کے غرباء ومساکین بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں لیکن اپنے ملک کے غرباء کاحق بہرحال زیادہ ہے آج کل ہرکوئی شام و عراق کے نام سے چندہ کررہاہے ، جبکہ پاکستان کے غریب لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ تھر و چولستان میں کتنے بچے بھوک و پیاس سے مرچکے ہیں ، ہم میں سے ہر ایک کے رشتے دار غربت کی لکیر کے نیچے گزربسر کررہے ہیں اور ہم اپنی زکوٰۃ و خیرات افریقہ بھیج رہے ہیں۔ مولاناعبدالاعلیٰ نے کہا پاکستان میں پچاسی فیصد لوگوں کوپینے کاپانی میسر نہیں اور پچانوے فیصد کو صاف پانی نہیں مل رہا، جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس نے چوتھائی آبادی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ،ہمیں ان کی مدد کرنا چاہئے۔

تازہ ترین