• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند ہر معاشرے میں ہوتے ہیں،محمد غالب

برمنگھم(پ ر)سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں اکثرت مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے،انتہا پسند ہر معاشرے میں ہوتے ہیں اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ،بیمار ذہین ہر جگہ ہوتا ہے یہ مٹھی بھرعناصر ہوتے ہیں البتہ ان کی پشت پر ایسی قوتیں ضرور ہوتی ہیں جو انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اندر بھی انتہا پسندوں اور فرقہ پرستوں نے اسلام کوشدید نقصان پہنچایا ہے ،اسلام کی دعوت اور تبلیغ میں یہ ایک بہت بڑی رکاوٹ بھی ہیں اس کی وجہ سے لوگ اسلام سے دور ہیں

تازہ ترین