• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مستحکم، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پاؤنڈ میں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قدر میں 11 پیسے کی کمی رونماہوئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 118.39 روپے سے کم ہو کر 118.28 روپے اور قیمت خرید 115.59 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبرطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 134.27 روپے سے بڑھ کر 134.60 روپے اور قیمت خرید 131.10 روپے سے بڑھ کر 131.42 روپے پر بند ہوئی۔دریں اثناء پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ جمعہ کو سعودی ریال کی قدر میں سنگل پیسے کی کمی رونماہوئی جبکہ اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.13 روپے سے کم ہو کر 28.12 روپے اور قیمت خرید 26.47 روپے سے کم ہو کر 26.46 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.86 روپے اور قیمت خرید 26,45 روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین