• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 104.95 روپے پر بند

کراچی (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 104.95 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر، اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 104.75 روپے اور 104.53 روپے ہوگئی۔ جمعہ کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 133.27 روپے اور ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 133.02 روپے اور 132.74 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 117.11 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 116.89 روپے اور 116.65 روپے رہی۔

تازہ ترین