• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1360 ارب 75 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1360 ارب 75 روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 1377 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 35 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 32 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر کیا گیا۔

تازہ ترین